پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کانفلٹ آف انٹرسٹ بل کی مخالفت کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ، بل لانے کا وعدہ کیا تھا حکومت جاتی ہے تو جائے بل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کانفلٹ آف انٹرسٹ بل لانے کا پارٹی نے عوام سے وعدہ کیا تھا جو لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
I will take strict action against those PTI MPs trying to scuttle the Conflict of Interest Bill. 1/2
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 6, 2015
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت جاتی ہے تو جائے ، بل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، نندی پور سکینڈل کے حوالہ سے عمران خان نے کہا کہ نندی پور سکینڈل میں شہباز شریف براہ راست ملوث ہیں۔
The "investigation" into the Nandipur scam, in which Shahbaz Sharif is directly involved, is going to be a cover-up like Model Town inquiry
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 6, 2015
سکینڈل کی تحقیقات کا بھی سانحہ ماڈل ٹائون کی انکوائری جیسا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹائون میں بھی ملوث تھے ، تحریک انصاف نندی پور کا معاملہ پنجاب حکومت کو دبانے نہیں دے گی.