این اے 122: خواجہ سعد رفیق، ماروی میمن اور عابد شیرعلی کو نوٹس

سعد رفیق، ماروی میمن اور عابد شیرعلی سعد رفیق، ماروی میمن اور عابد شیرعلی

ریٹرننگ آفیسر نے خواجہ سعد رفیق،ماروی میمن اور عابد شیرعلی کا این اے 122 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر نوٹس لے لیا۔

لاہور میں این اے 122 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر ریٹرننگ آفیسر نے تینوں وزرا سے چھ اکتوبر کو جواب طلب کرلیا ہے ریٹرننگ آفیسر کے مطابق وزراء انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے اور انہیں امیدواروں کی حمایت میں تقریر کرنے کی اجازت نہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کا اجلاس سے قبل صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلسے اور کارنر میٹنگز  جمہوریت کا حسن ہے تا ہم ضمنی الیکشن میں حکومتی مشینری کے استعمال کاجائزہ لیں گے۔

install suchtv android app on google app store