ایف بی آر نے ارسلان افتخار کا بینک اکاونٹ منجمد کر کے اٹھائیس لاکھ روپے ریکور کر لئے

ایف بی آ ر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے بیٹے ارسلان افتخار کا بینک اکاونٹ منجمدکرکے اٹھائیس لاکھ روپے ریکور کر لئے ہیں۔

ارسلان افتخار نے مالی سال دوہزار بارہ اور تیرہ کا ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ ارسلان افتخارکے ذمہ بہتر لاکھ روپے کا ٹیکس واجب الا دا تھا۔

ارسلان افتخارنے مالی سال دوہزار بارہ اور تیرہ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو سعدیہ صدف گیلانی نے ٹیکس کی رقم ریکور کرنے کےلئے انکم ٹیکس آرڈیننس دوہزارایک کے سیکشن ون ڈبل ٹوسی کے تحت کارروائی کی۔

ارسلان افتخار کا لاہور کے علاقے لبرٹی مارکیٹ میں واقع نجی بینک کا اکاونٹ منجمد کر دیا اور اکاونٹ سے اٹھائیس لاکھ روپے ریکور کر لئے ہیں۔

ایف بی آر میں ارسلان افتخار کے دو کیسز چل رہے ہیں۔ ایک کیس میں پینتس لاکھ جبکہ دوسرے میں سینتس لاکھ روپے واجب الا دا ہیں۔

install suchtv android app on google app store