وزیرا عظم نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو پیپلز پارٹی کیخلاف بیانات سے روکدیا

وزیرا عظم نواز شریف فائل فوٹو وزیرا عظم نواز شریف

سابق صدر آصف زرداری کے بیانات کے بعد سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا۔

وزیرا عظم نواز شریف نے لیگی رہنماوں کو پیپلز پارٹی کے خلاف بیان دینے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر نے انتقامی سیاست کا الزام لگاتے ہوئے توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب کر دیا۔

ماحول خراب ہونے کے پیش نظر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں آصف علی زرداری کے خلاف کوئی بیان نہ دیا جائے۔

وزیر اعظم نے وزراءکو ماحول سازگار رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پرویز رشید کو پیپلز پارٹی سے بیک ڈور رابطوں کا ٹاسک دیدیا گیا۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔ پیپلز پارٹی کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا

install suchtv android app on google app store