پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کےخواہاں ہیں: امریکہ

 مارک سی ٹونر نائب ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ مارک سی ٹونر نائب ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ یہ بات پوری دنیا کے مفاد میں ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی کریں۔

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک سی ٹونر نے واشنگٹن میں ایک بریفنگ میں بتایا کہ ان کے ملک نے کشیدگی میں کمی کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے گزشتہ ہفتے پاکستانی قیادت سے ملاقات کی اور خطےمیں تشددکے ذرائع اور امن واستحکام کے قیام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔نائب ترجمان نے کہا کہ یہ بات پوری دنیا کے مفاد میں ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پرخطر ماحول کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور اس کے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مشاورت جاری رکھے گا۔

 

install suchtv android app on google app store