وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات: بھارتی جارحیت، نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل فائل فوٹو وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں بھارت کی بلاشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی جس میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں کراچی سمیت ملک بھر میں آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور سپہ سالار کی ملاقات کے دوران ملکی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، بھارتی جارحیت، آپریشن ضرب عضب اور شوال میں زمینی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سلامتی کی مشیر سوزن رائس اور جرمن وزیر خارجہ کے دوروں پر بھی ملاقات میں گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کی سیز فائر خلاف ورزی کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا، دنیا کو باور کرائیں گے کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔ آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

 

install suchtv android app on google app store