صدرمملکت 4روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

صدرممنون حسین فائل فوٹو صدرممنون حسین

صدر ممنون حسین چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پربیجنگ پہنچ گئے جہاں وہ جنگ عظیم دوم کی یاد میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے اور چینی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر ممنون حسین اپنے چینی ہم منصب شی چن پنگ کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں۔ صدر،چین کے صدر اور دوسری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ فریقین دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی ، معاشی اور تذویراتی سمیت اہمیت کے حامل تمام شعبوں میں موجودہ سدابہار تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کا 75 رکنی دستہ بھی دوسرے ملکوں کے فوجی دستوں کے ہمراہ چینی فوج کے ساتھ پریڈ میں شرکت کرے گا۔

جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل راشد محمود بھی چین پہنچے ہیں جہاں وہ دوسری جنگ عظیم کی یاد میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کی 75 رکنی دستہ پہلے ہی بیجنگ میں ہے جو پریڈ میں حصہ لے گا۔پریڈ میں سترہ ملکوں کے فوجی حصہ لیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store