تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک، اسحاق ڈار کا مخالفت کا اعلان

تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک، اسحاق ڈار کا مخالفت کا اعلان سچ ٹی وی سکرین گریب

تحریک انصاف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) کی تحاریک کی مخالفت کریں گے، اسحق ڈار کا اعلان، مولانا فضل الرحمان کا تحاریک واپس لینے کا اشارہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ تحریک انصاف ایوان میں کردار ادا کرے۔ اگر کل پی ٹی آئی کیخلاف تحاریک لائی گئیں تو مسلم لیگ (ن) اس کی مخالفت کرے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحاریک واپس لینے کا عندیہ دیا ہے۔

اُمید ہے کہ ایم کیو ایم اپنی لیڈرشپ کی مشاورت کے بعد تحریک واپس لے گی تا کہ ووٹنگ نہ ہو۔ اگر ایم کیو ایم بھی تحریک واپس لے تو اچھی بات ہے۔ تاہم اگر کل ووٹنگ ہوئی تو مخالفت میں ووٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو سب نے مل کر آگے لے کر چلنا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت تمام قومی ایشوز پر مل کر کام کرنا ہوگا۔ چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں مل کر انتخابی اصلاحات کے لئے کام کریں۔

قومی اسمبلی میں وقفے کے دوران پی ٹی آئی اراکین نے اسحاق ڈار کی نشست پر جا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے بھی تحریک کی مخالفت کا اعلان کر دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store