سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ میں نا انصافی کی انتہا کی گئی: عمران خان

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے پر وزیراعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کو بری الذمہ قرار دینا کسی دھچکے سے کم نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ میں نا انصافی کی انتہا ہوگئی ہے۔ پولیس کو یہ پیغام ملا ہے کہ وہ دوبارہ ایسا قتل عام کرسکتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کو معاملے سے بری الذمہ قرار دینا کسی دھچکے سے کم نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store