ملتان: سکول کی چھت گرنے سے 39 بچے زخمی، 9 کی حالت تشویشناک

ملتان: سکول کی چھت گرنے سے 39 بچے زخمی، 9 کی حالت تشویشناک فائل فوٹو

ملتان میں مظفر گڑھ روڈ پر سکول کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں انتالیس بچے زخمی ہوگئے جبکہ نو بچوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مظفر گڑھ روڈ پر بستی علی والا میں واقع نجی سکول کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 39 بچے ملبے تلے دب گئے ۔ واقع کی اطلاع ریسکیو کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔ سب بچوں کو ملبے تلے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی جبکہ نو بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت خطرے میں ہے۔

تھانہ مظفرآباد کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر سکول پرنسپل کو حراست میں لے لیا جس پر علاقہ مکین اور بچوں کے والدین مشتعل ہوگئے ، پولیس وین پر پتھراؤ کر دیا ۔ سکول پرنسپل کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تاہم پولیس سکول پرنسپل کو بحفاظت مشتعل ہجوم سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی اور بعد ازاں پرنسپل کو رہا کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تاہم ڈی سی او، ایس ایس پی آپریشن سمیت ضلعی افسران کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

install suchtv android app on google app store