وزیراعظم نے 28 مئی کو آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کرلی

وزیراعظم نے 28 مئی کو آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کرلی فائل فوٹو

وزیراعظم نوازشریف نے اٹھائیس مئی کو کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی قیاد ت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پانی وبجلی نے وزیراعظم کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وصولیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے وسط تک لوڈ شیڈنگ 6 گھنٹے ہے۔ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ 8 گھنٹے اور شہر، علاقوں میں 40 گھنٹے ہے۔

اجلاس میں چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم نواز شریف بھاشا ڈیم سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے 31 جولائی تک بھاشا ڈیم کیلئے زمین خرید کر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھاشا ڈیم پر فوری کام شروع کیا جائے اور انہوں نے تمام بجلی گھروں کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی بھی منظوری دیدی۔

install suchtv android app on google app store