عمران خان سمجھ لیں الزامات کی سیاست کا کبھی فائدہ نہیں ہوگا: سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کنٹونمنٹس کے الیکشن سے یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ الزامات کی سیاست کا کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی ضد کی وجہ سے یمن پر پارلیمانی قرار داد میں ایسا لفظ شامل کیا گیا جو پاکستان کیلئے مشکل کا سبب بنا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، انہیں سیاست سکھانا ہماری ذمہ داری ہے، ن لیگ کو ووٹ اس لئے ملا کیوں کہ ووٹرغلطی نہیں کرتا، جہاں ہم جیتے، جہاں ہم ہارے ووٹر کا فیصلہ ہے، سب کا اتفاق ہے تبدیلی صرف ووٹ سے آتی ہے، عمران نے پارلیمنٹ کو جعلی اور چور قرار دیا۔

وہ کہتے ہیں کہ یمن صورتحال پر پاکستان نے یک زبان ہوکر فیصلہ کیا، پی ٹی آئی کی ضد کے باعث پارلیمانی قرار داد میں ایسا لفظ شامل کیا گیا جو پاکستان کیلئے مشکل کا سبب بنا۔

سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی فائرنگ سے ہمارے کارکن زخمی ہوئے، نئے پاکستان کا دعویٰ کرنے والوں کو جھوٹے مقدمے درج کرواتے شرم نہیں آتی۔

install suchtv android app on google app store