نیپال کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستانی امداد پہنچ گئی

نیپال شدید زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی کے بعد پاکستان نے امدادی سامان لے کر خصوصی ٹیمیں چار سی 130 طیاروں کے ذریعے نیپال پہنچ گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم باجوہ کے مطابق نیپال میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد لے کر چار سی ون تھرٹی طیارے رونہ ہوئے۔

عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں خوراک، 30 بیڈ کا ہسپتال، خصوصی سرچ اور امدادی ٹیمیں شامل ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے نیپالی ہم منصب سوشیل کوئیرالہ کے ساتھ لندن سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران افرادی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

قدرتی آفات کی صورت میں سرچ آپریشن اور امداد فراہم کرنے کے لئے پاک فوج کی اعلی تربیت یافتہ سرچ ٹیموں کو جدید آلات کے ساتھ نیپال کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔

ان اعلیٰ تربیت یافتہ ٹیموں کے پاس زمین میں تلاش کرنے والے ریڈار اورسمینٹ کی دیواروں کو کاٹنے والے کٹرز بھی موجود ہیں جو زلزلہ متاثرین کو ملبے سے نکالنے میں مدد فراہم کرے گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی سامان میں تیار کھانے، پانی، ادویات، کینٹ، کمبل اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان دفتر خارجہ نے ہندوستان اور نیپال میں شدید زلزلے سے جانی و مالی نقصان پرافسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں دونوں ممالک سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور انسانی بنیادوں پر دونوں ممالک کی مدد کیلئے تیار ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو امدادی سامان بھجوانے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ نیپال میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کو نقصانات کی تفصیلات معلوم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہیں۔

ادھر نیپال میں پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ تمام پاکستانی خیریت سے ہیں اور نیپال میں رہنے والے 90 فیصد پاکستانی کھٹمنڈو میں موجود ہیں جبکہ سفارتخانے میں شکایت سیل بھی قائم کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store