ایم کیو ایم وفد آج وزیر اعظم سے ملے گا

وزیر اعظم نواز شریف فائل فوٹو وزیر اعظم نواز شریف

متحدہ قومی موومنٹ کا ایک وفد کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن پر گفتگو کیلئے آج وزیر اعظم نواز شریف سے ملے گا۔

ایم کیو ایم نے بدھ کو وزیر اعظم کے ایک روزہ کراچی دورے کے موقع پر ملاقات کی کوششیں کیں لیکن انہیں کامیابی نہ ملی۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیر اعظم کے ملنے سے انکار پر میڈیا میں اپنی مایوسی کا اظہار بھی کیا تھا۔

اس کے علاوہ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بدھ کو اہم اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی غیر موجودگی نے بھی پارٹی کو پریشان کیے رکھا۔

رواں مہینے ایم کیو ایم ہیڈ کواٹرز پر رینجرز کے چھاپے کے بعد پارٹی وزیر اعظم سے تفصیلی ملاقات کی خواہاں رہی ہے۔ تاہم، کچھ ناقابل فہم وجوہات کی بناء پر وزیراعظم ایم کیو ایم قیادت سے نہ مل سکے۔ حکمران جماعت پی ایم ایل- نواز کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ ایم کیو ایم کو فی الحال نظر انداز کیے جانے کی کوئی خاص وجہ نہیں۔

'جہاں تک کراچی آپریشن کا تعلق ہے، یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ آپریشن کون اور کس کے کہنے پر کر رہا ہے۔ ایم کیو ایم ہمارے بجائے پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت پر توجہ دے'۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی قیادت کراچی آپریشن پر اپنا اعتماد ظاہر کر چکی ہے اور 18ویں ترمیم کے بعد اب یہ صوبائی معاملہ ہے

install suchtv android app on google app store