تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور سینئر وزراء پر مشتمل وفد آج سعودی عرب جائے گا: وزیر دفاع

خواجہ آصف خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برادر ملک سعودی عرب کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہوئی تو دفاع کرینگے۔ 

اپنے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری تین دہائیوں کی تاریخ نے ہمیں بہت کچھ سکھایا ہے، ہم کسی فرقہ ورانہ فساد کا حصہ نہیں بنیں گے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے جس کا ہر صورت میں دفاع کریں گے فی الحال سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہوئی لیکن اگر مشکل صورتحال آئی تو ہر صورت میں سعودی عرب کا دفاع کریں گے ۔

سعودی عرب نے 1999ء میں جب ہم پر پابندیاں لگی تھیں تو اس وقت ہماری امداد کی تھی اور ہمیں مفت آئل فراہم کیا تھا، مگر ہم نے اس کے بدلے کچھ نہیں دیا ۔ پاکستان کے 7 سو فوجی جوان اب بھی سعودی عرب میں کام کررہے ہیں۔ امت مسلمہ کے 2 مقدس مقامات سعودی عرب میں ہیں جن کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سعودی عرب میں باہمی مشاورت کیلئے تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور سینئر وزراء پر مشتمل ایک وفد آج سعودی عرب روانہ ہو گا اور آج قومی اسمبلی میں اس پالیسی کے حوالے سے بیان دینگے۔ 

install suchtv android app on google app store