اسلام آباد: بیک وقت اذان و نماز کا نطام نافذ کرنیکا فیصلہ

بیک وقت اذان، بہ یک وقت نماز، اسلام آباد میں سب کیلئے اذان و نماز کا ایک ہی وقت مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، حجاز مقدس اور متحدہ عرب امارات میں یہی نظام صلوٰة رائج ہے، جس سے معاشرتی زندگی میں بہترین نظم و ضبط نظر آتا ہے۔

حجاز مقدس میں جب بیک وقت جب مؤذن اذانیں بلند کرتے ہیں، فضاء پر روح پرور کیف طاری ہوتا ہے، کاروبار زندگی ٹھہر جاتا ہے، دکانیں بند ہوجاتی ہیں، محمود و ایاز بیک وقت صف با صف ہوجاتے ہیں، پورا معاشرہ یکجا اور زندگی میں بہترین نظم و ضبط دکھائی دیتا ہے، جو دنیاوی اور دینی اوقات میں خوبصورت توازن قائم کردیتا ہے۔

اب پاکستان کے شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی یہی نظام الصلوة رائج ہونے جارہا ہے، اس نظام الاوقات سے سیکیورٹی کے تحفظات دور ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

install suchtv android app on google app store