الیکشن کمیشن ستمبر تک بلدیاتی انتخابات کروانے پر رضا مند

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں ستمبر تک بلدیاتی الیکشن کروانے کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ای سی پی کے سیکرٹری سید شیرافگن کی جانب سے سپریم کورٹ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جمع کروایا جس میں کہا گیا تھا کہ انتخابات تین حصوں میں کرائے جائیں گے اور اس کا تیسرا حصہ 26 مارچ 2016 کو مکمل ہو جائے گا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی مذکورہ تجویز مسترد کرتے ہوئے ہدایات جاری کی تھیں کہ انتخابات جمع کروائے گئے شیڈول سے چار ماہ قبل کروائے جائیں کیونکہ پہلے ہی کافی وقت ضائع کیا جاچکا ہے۔ بعد ازاں اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے عدالت میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جمع کروایا جس کے مطابق انتخابات 16 مئی سے شروع کروا دیئے جائیں گے۔

ای سی پی کے نئے شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن 7 جون 2015 کو ہونگے، جس کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان بلدیاتی انتخابات کا مکمل شیڈول سپریم کورٹ میں کیس کی آئندہ سماعت کے موقع پر یش کرے گا۔

کیس کی سماعت جمعرات تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store