این اے 122: الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی درخواست نمٹا دی

عمران خان، ایاز صادق عمران خان، ایاز صادق

الیکشن ٹربیونل نے این اے ایک سوبائیس کی انکوائری دوبارہ کرانے کے لیے عمران خان کی درخواست پر نمٹا دی۔

لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل کمیشن نے این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی کی، انکوائری درست طریقے سے نہیں کی اور نہ ہی دھاندلی سے متعلق حقائق واضح کیے ہیں۔ دوبارہ انکوائری کا حکم دیا جائے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کے وکیل نے دلائل دیئے کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی درخواست پر نمٹا دی۔

الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس (ر) کاظم علی ملک کا کہنا تھا کہ ووٹوں کا جائزہ لینے والے لوکل کمیشن کے کنڈکٹ کا جائزہ الیکشن ٹریبونل خود لےگا۔

جانچ پڑتال کیلئے نیا کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں۔ ضروری ہوا تو جانچ پڑتال دوبارہ بھی کروائی جا سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store