لاہور:انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

وزیراعظم نواز شریف، جنرل راحیل شریف وزیراعظم نواز شریف، جنرل راحیل شریف

لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خصوصی طور پرشرکت کی۔

لاہور میں بیدیاں روڈ پر نسداد دہشت گردی فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول میں انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈہوئی۔ ٹریننگ میں وزیراعظم نواز شریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خصوصی طور پرشرکت کی۔تقریب میں وزیر داخلہ چودھری نثار، ڈی جی رینجرز طاہر جاوید خان اور وزیراعلی پنجاب نے شرکت کی۔


وزیر اعظم نوازشریف کو ٹریننگ مکمل کرنےوالے دستے نےسلامی دی۔ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پہلے بیج کے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔ تقریب میں سعودی عرب اور ترکی کےسفیر بھی موجود ہیں۔اینٹی ٹیررازم فورس کے اہلکاروں کو کارپورلز کے نام سے پکارا جائے گا ۔بہترین کارکردگی پر کارپورل احسن علی کو امتیازی سند سے نوازا گیا۔بہترین کارکردگی میں نزاکت علی کی دوسری ،اقرا نور کی تیسری پوزیشن حاصل کی۔

install suchtv android app on google app store