آخری دہشتگرد کے عبرتناک انجام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیر اعظم

وزیر اعظم نواز شریف، جنرل راحیل شریف وزیر اعظم نواز شریف، جنرل راحیل شریف

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بقا کا مسئلہ ہے، ہرحال میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے،فورس کے ہاتھوں کوئی مجرم نہیں بچنا  چاہیے۔

پولیس ٹریننگ اسکول لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کو جو چیلنج درپیش ہے اس کے لئے ایسی ہی اعلیٰ تربیتی فورس کی ضرورت ہے جو دہشت گردی کا خاتمہ کرسکےانہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہمیں ہر حال میں جیتنی ہے کیونکہ یہ پوری قوم کی جنگ ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ شکارپورواقعے نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے ناسورکو جڑسے اکھاڑا جارہا ہے۔دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اور اداروں نے متفقہ فیصلہ دیا ہے۔ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store