اسلام آباد :ہتک عزت سے متعلق کیس،بابر اعوان کاوکالت نامہ چیلنج

سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوھدری، عمران خان سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوھدری، عمران خان

سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوھدری کے وکلاء نے ہتک عزت کیس میں عمران خان کے وکیل بابراعوان کاوکالت نامہ چیلنج کردیا ہے ، جبکہ کمرہ عدالت میں وکلاء کے درمیان سخت جملوں کاتبادلہ بھی ہوا.

اسلام آباد کے سیشن جج نذیراحمد نےعمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کی ہوئی. بابراعوان نے عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا توسابق چیف جسٹس کے وکیل شیخ احسن الدین نےاعتراض کرتے ہوئے کہا کہ افتخارچوھدری نے بابراعوان کالائسنس معطل کیا تھا.

بابراعوان نے کہاکہ اس کیس میں بہت سی باتیں کھلیں گی. عمران خان کے ساتھ اس قدرناانصافی ہوئی کہ انہیں سڑکوں پرآنا پڑا۔ بابراعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی تیاری کے لئے آٹھ سے دس ہفتے کی مہلت دی جائے. عدالت نے عمران خان کے وکیل کی استدعا منظورکرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر بابراعوان کے وکالت نامے پر لگائے گئے اعتراضات بھی سنیں گے.

سیشن جج نے کیس کی سماعت چودہ فروری تک ملتوی کردی۔

install suchtv android app on google app store