اسلام آباد سرچ آپریشن: تین سو سے زائد مشکوک افراد گرفتار

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے ابھی تک غیرملکیوں سمیت تین سو سے زیادہ مشکوک افراد گرفتار اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

کہاں چھپے ہیں دہشتگرد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن، غیرملکیوں سمیت تین سو مشتبہ افراد گرفتار۔

حساس ادارے، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں خفیہ اطلاعات پر اسلام آباد کا چپہ چپہ چھان رہی ہیں۔

آپریشن میں ابھی تک بھارہ کہو، ترنول اور ایچ ایٹ افغان بستی کو کھنگال لیا گیا، بیس افغانیوں سمیت تین سو مشکوک افراد سرکاری مہمان بنا لئے گئے۔

راولپنڈی کی فوجی کالونی، افغان بستی اور پیرودھائی میں کریک ڈاؤن کے دوران بھی متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ذرائع کے مطابق آپریشن تین روز تک دن رات جاری رہے گا۔

install suchtv android app on google app store