دہشتگردوں کو کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا: صدر ممنون حیسن

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات خرابياں دور کرنے کا موقع بنتے ہيں، پشاور کے قومی سانحہ نے پوری قوم کو ان درندوں کے خلاف متحد کردیا ہے۔

پشاور میں سی ایم ایچ کے دورے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہوگئی ہے۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ قوم متفق ہے کہ دہشت گرد رعايت کے مستحق نہیں ہیں، حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان کو شرپسند عناصر سے پاک کیا جائے، دہشت گردی کے خاتمے کيلئے مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان صدر پاکستان کے تعاون سے دہشتگردی کے خاتمے کا اردہ رکھتے ہیں، ضرب عضب شروع کرنیکا مقصد بھی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ہے۔

install suchtv android app on google app store