شریک ملزم بنائے جانے پر شوکت عزیز کی دائر درخواست مسترد

شریک ملزم بنائے جانے پر شوکت عزیز کی دائر درخواست مسترد فائل فوٹو

 سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے غداری کے مقدمے میں شریک ملزم بنائے جانے کے خصوصی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ رجسٹرار نے اپیل اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

شوکت عزیز نے وسیم سجاد ایڈووکیٹ کے ذریعے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔ خصوصی عدالت نے اکیس نومبر کے فیصلے میں شوکت عزیز کو سنگین غداری کے مقدمے میں شریک ملزم بنانے کا حکم دیا تھا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔ 

رجسٹرار آفس کا مؤقف ہے کہ خصوصی عدالت کے عبوری حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا،صرف حتمی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔ 

install suchtv android app on google app store