تحریک انصاف کی جلسے کیلئے درخواست، پرامن سرگرمی میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: چودھری نثار

چوہدری نثار علی خان فائل فوٹو چوہدری نثار علی خان

تحریک انصاف نے تیس نومبر کے جلسے کے لیے باقائدہ درخواست دیدی، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے تحریک انصاف قانون کے مطابق جلسہ کرنے پر تیار ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

سہالہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں اپنے خطاب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا پی ٹی آئی نے جلسے کی باقاعدہ درخواست دے دی ہے ، انتظامیہ اور وزارت داخلہ غور کر رہی ہے۔ چوہدری نثار نے کہا جلسے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، اس بات کا کل تک حتمی فیصلہ ہو جائے گا، پرامن سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

چوہدری نثار نے کہا تحریک انصاف قانون کے مطابق جلسہ کرنے پر تیار ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ لوگ جمع کر کے یلغار کرنے اور دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی کی کوئی اور منشا ہے تو سیکورٹی فورسز مکمل طور پر تیار ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے گا، پاکستان دہشتگردی کی کسی جنگ میں شامل نہیں ۔ خطاب سے پہلے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی۔

install suchtv android app on google app store