بھارتی فوج کی پانڈو سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، 1 شخص زخمی

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک جوان شہید اور ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانڈو سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فائرنگ سے ایک جوان شہید اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔

بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف وزیراعظم نوازشریف کے بیان کے کچھ دیر بعد ہی بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store