وزیر دفاع خواجہ آصف کی روسی ہم منصب سے ملاقات

پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں دونوں ممالک میں دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے۔ پاکستان اور روس مضبوط تعلقات، علاقائی امن اور استحکام میں مدد فراہم کرینگے، ان کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے روس کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

روسی وزیر دفاع جنرل سرگئی شوگئی جو ان دنوں اکتالیس رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں، ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

install suchtv android app on google app store