وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نے وزرا کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی جانچنے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر تین وزارتوں وزارت ریلوے، پیٹرولیم اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیا جائے گا وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں زائد بلوں سے متعلق آڈٹ رپورٹ پیش کردی گی ہے۔

کابینہ اجلاس میں وزارت پیٹرولیم، منصوبہ بندی اور ریلوے کی کارکردگی کا جائزہ لیا بھی جا رہا ہے۔ اجلاس میں ملک بھر میں زائد بلوں سے متعلق آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ مشیر توانائی مصدق ملک کی جانب سے پیش کی گئی۔

زائد بلنگ سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے مشیر توانائی کا کہنا تھا کہ وزارت کی کوششوں سے بجلی چوری میں کمی آئی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے اس سال حج کےبہترین انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ،اجلاس میں وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر برائے پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال اپنی کارکردگی سے کابینہ کو آگاہ کریں گے، اجلاس کے آج ہونے والے پہلے مرحلے میں وزیر اعظم سمیت وفاقی وزراء بریفنگ دینے والے تینوں وزراء سے گزشتہ پندرہ ماہ کی کارکردگی سے متعلق سوالات کریں گے۔ وزارت پانی بجلی، وزارت داخلہ اور دیگر وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ محرم الحرام کے بعد ہونے والے اجلاس میں لیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store