استعفی کی تصدیق کے لیے تحریک انصاف کے ارکان کو حتمی نوٹس

استعفی کی تصدیق کے لیے تحریک انصاف کے ارکان کو حتمی نوٹس فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لیے حتمی نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ پی ٹی آئی کے ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے حتمی نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

اسپیکر ایاز صادق 29اکتوبر کو تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کو 29اکتوبر کو اجتماعی طور پر طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے 34 ارکان نے 22 اگست کو قومی اسمبلی میں استعفی جمع کروائے تھے جس کی تصدیق کی حتمی تاریخ 17 اکتوبر تھی مگر کوئی بھی رکن استعفی کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے استعفوں کے حوالے سے اسپیکر ایاز صادق کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر زاہد حامد سمیت دیگر رہنماوں کا اجلاس ہوا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لیے ایک اور موقع دیا جائے۔

install suchtv android app on google app store