دھرنوں کے باعث پنجاب کی سیاست بدل گئی: فاروق ستار

ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار کا کہنا ہے کہ دھرنوں کی وجہ سے پنجاب کی سیاست میں تبدیلی آگئی ہے۔ ملکی مسائل کے حل کے لیے عارضی دوا دی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے مسائل کو مستقل حل کی ضرورت ہے جبکہ یہاں صرف عارضی دوائی دے کر کام چلایا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں نے پنجاب کی سیاست کو بدل کر رکھ دیا ہے، اب وہاں روائیتی سیاست نہیں چل سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ غریب عوام کی بات کی ہے اور وہ مڈل کلاس طبقے میں تبدیلی لے کر آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ یہاں سچ بولنا بھی جرم سمجھا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store