خون کا بدلہ خون یا قصاص ہوگا: ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ شہداء کے خون کا سودانہیں کیا جائے گا، خون کا بدلہ خون یا پھر قصاص ہوگا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شہداء کے خون کا سودا نہیں کرینگے شہداء کے خون کی کوئی دیت نہیں ہو گی بلکہ قصاص لیا جائے گا۔

ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان باہمی مشاورت ہوگا، جو لوگ آج دیت کی بات کر رہے ہیں ان کو منہ کی کھانا پڑے گی، جلسہ کوئی کاروباری شخصیت سپانسر نہیں کر رہی۔

install suchtv android app on google app store