ایڈمرل ذکاءاللہ پاک بحریہ کے نئے سربراہ تعینات

صدرمملکت ممنون حسین نے ایڈمرل ذکاءاللہ کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ تعینات کر دیا ہے اور وہ موجودہ نیول چیف آصف سندھیلہ کی ریٹائرمنٹ پر عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سنیارٹی کا خیال رکھا اور اُن کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے موسٹ سینئر افسر ایڈمرل ذکاءاللہ کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ تعینات کر دیا۔

ایڈمرل ذکاءاللہ کا تعلق نیوی کی آپریشنل برانچ سے ہے اور وہ سمری میں بھیجے گئے چاروں ناموں میں سب سے سینئر تھے، اُنہوں نے دوران ٹریننگ اعزازی شمشیر بھی حاصل کی اور کئی اہم عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ وہ پریذیڈنٹ پرائیڈ آف پرفارمنس بھی رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ سات اکتوبر کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جس کے بعد ایڈمرل ذکاءاللہ نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

install suchtv android app on google app store