مناسک حج کا آغاز آج سے آغاز ہوگا

مناسک حج کا آغاز آج سے ہورہا ہے ۔ منی میں خیمہ بستی آباد ہوگئی ہے ۔ بیس لاکھ سے زائد مسلمان جمعہ کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے ۔

سعادت کی گھڑیاں قریب آگئیں ۔ مناسک حج کی ادائیگی آج سے شروع ہوں گی ۔ پونے دولاکھ پاکستانیوں سمیت بیس لاکھ سےزائد عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے ۔

آج منی کی خیمہ بستی کا رخ کریں گے ۔ آج سارا دن اور رات منی میں گزارنے کے بعد جمعہ کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفات اداکیا جائےگا۔

ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی ۔ مغرب کے بعد اگلی منزل مزدلفہ ہوگی ۔ جہاں رات اللہ کے حضور گناہوں کی معافی اور ذکر و اذکار میں گزاری جائےگی۔

دس ذی الحج کو فجر کے بعد منی روانگی ہوگی ۔

شیطان کو کنکریا ں مارنے کے بعد حجاج کرام اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے ۔ پھرسر منڈوا کر احرام کھول کرعام لباس پہناجائےگا۔

install suchtv android app on google app store