سیاست کی خاطراہل اسلام آباد کی عید خراب نہ کریں: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دھرنوں کی وجہ سے ملک کی معشیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر احسن اقبال نے دھرنوں کو ختم کرنے کے لئے دونوں جماعتوں کو بات چیت کی دعوت دیدی، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت گرانے کے لئے اتحاد بنتے تھے، سیاست کی خاطراہل اسلام آبادکی عید خراب نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف فنڈ ریزنگ کا کام آتا ہے اور وہ 25 سال سے یہی کام کر رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں جبکہ ان کی اپنی جماعت کی رپورٹ کے مطابق پارٹی انتخابات میں کرپشن اور دھاندلی ہوئی اور ٹکٹ بھی فروخت کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان روزانہ کنٹینر پر چڑھ کر افراد اور اداروں کی پگڑی اچھالتے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید پاکستان میں حب الوطنی کا ٹھیکہ صرف عمران خان کے پاس ہے۔ دھرنے والے سمجھتے ہیں کہ سب بدعنوان ہیں۔

install suchtv android app on google app store