طاہرالقادری کا دھرنا ملک گیر احتجاج میں تبدیل کرنیکا اعلان

ڈاکٹر طاہرالقادری نے عید الاضحیٰ کے بعد انقلابی دھرنے کو ملک گیر احتجاج میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں انقلابی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اب اس دھرنے کو ملک گیر تحریک بنانا ہوگا، انقلابی دھرنے کو گھر گھر پہنچانا ہوگا، دھرنے کو گلی گلی شہرشہر میں پہنچانا ہوگا، مظلوم آواز بلند کرنے کے لئے انقلاب مارچ کے دھرنے میں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو معلوم ہے کہ حکمران انہیں کچھ نہیں کہیں گے، ملک پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے اوردہشتگردی کی انتہا ہوگئی ہے، کوئی چوری پولیس کے سپورٹ کے بغیرنہیں ہوسکتی ہے، جس ملک سے عدل و انصاف اٹھ جائے اس ملک کا باقی رہ جانا ممکن نہیں ہوتا۔

طاہرالقادری نے اعلان کیا کہ عید الاضحیٰ کے بعد لوگوں کا سمندر لے کر شہر شہر جاؤں گا، دھرنا ملک گیر احتجاج میں تبدیل ہوگا، ن لیگ کے ایم پی اے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے تو وہاں گو نواز گو کے نعرے لگے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہاں ہے جمہوریت جو غریبوں کو علاج مہیا کرے، کیا جمہوری حکومت نے عوام کو تعلیم دی؟ جی ڈی پی میں تعلیم کا حصہ کسی نے بڑھایا ہے؟ جو نظام عوام کو تحفظ نہیں دے سکتا اس پر قوم کیوں اعتماد کرے، جی ڈی پی میں کم ازکم 10 سے 12 فیصد تعلیم پر خرچ ہونا چاہئے، تعلیمی ایمرجنسی لگا کر تعلیم پر 20 فیصد حصہ بڑھانا چاہیئے، جمہوریت کا فرض ہے لوگوں کو انصاف ملے، ہمیں ایسا نظام چاہیئے جہاں ظلم نہ ہو۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران طاہرالقادری نے کسانوں کے ساتھ اظہار ہکجہتی بھی کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک تھا جیسے تباہ کر دیا گیا، آج پنجاب کا کسان سڑکوں پر آگیا ہے، ایک ایکڑ میں کسان کو ساڑھے 22 ہزار کا نقصان ہوتا ہے، انقلاب مارچ میں کسانوں نے کپاس کو بھی آگ لگا دی۔

install suchtv android app on google app store