سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ الاؤنس ڈبل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ الاؤنس ڈبل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا فائل فوٹو

سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ الاؤنس ڈبل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ وزارت ہاؤسنگ نے سمری وزیراعظم نوازشریف کو بھجوا دی ہے۔

سمری کے مطابق 19ہزار 500ملازمین کیلئے ہاؤسنگ الاؤنس ڈبل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

زرائع کے مطابق 19 ہزار 500 ملازمین کے پاس سرکاری رہائش نہیں ہے جبکہ گریڈ 1سے 22تک ملازمین کے ہاؤسنگ الاؤنس ڈبل کئے جائیں ، ہاؤسنگ الاؤنس ڈبل کرنے سے حکومت کو 7ارب کی اضافی رقم بھی دینا ہوگی جبکہ ہاؤسنگ الاؤنس ڈبل کرنے سے وزارت میں کرپشن بھی ختم ہوجائے گی،وزارت ہاؤسنگ نے سمری وزیراعظم نوازشریف کو بھجوا دی ہے

install suchtv android app on google app store