آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق قرار داد کی خبر بے بنیاد ہے، خواجہ آصف

Khawaja Asif File Photo Khawaja Asif

 وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کہتے ہیں کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق قرار داد سے متعلق نجی ٹی وی چینل کی خبریں بے بنیاد اور شر انگیزی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق اقدامات کریں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق قرار داد کی خبر بے بنیاد ہے، قومی اسمبلی میں قرار داد لانے سے متعلق نجی ٹی وی چینل کی خبر شر انگیزی ہے، بدنیتی پر مبنی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر اداروں کے درمیان ٹکراؤ چاہتے ہیں، بے بنیاد افواہیں پھیلا کر پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازش کی جارہی

install suchtv android app on google app store