اسلام آباد: عمران خان اور طاہرالقادری سمیت دیگر قائدین پر بغاوت کا مقدمہ درج

ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ پر عمران خان اور طاہرالقادری سمیت دیگر قائدین پر بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق ایف آئی آر میں دہشتگردی سمیت 10مختلف دفعات کو شامل کیا گیا ہے جن میں بغاوت کا مقدمہ ،اقدام قتل، توڑ پھوڑ ،بلوہ ،ڈکیتی کی دفعات شامل ہیں اسکے علاوہ بغاوت کی دفع 124 اے کی شق کے تحت بھی درج کیا گیا ہے۔

جبکہ ان تمام مقدمات میں پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہوں سمیت مرکزی قائدین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق پی ٹی وی پر حملہ کرنے کا دوسرا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ جسمیں سرکاری بلڈنگ پر قبضہ کرنا عملے کو یرغمال بنانا اور توڑ پھور کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔ جبکہ دونوں مقدمات کو ایس پی سٹی مستنصر فیروز کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store