وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

 meeting with raheel Sharif army chief File Photo meeting with raheel Sharif army chief

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات ختم ہوگئی۔ حکومت نے آرمی چیف کی جانب سے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینے کے مشورے کی تردید کر دی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو تین ماہ کے لیے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیاسی بحران کو جلد سے جلد حل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

حکومتی ترجمان کی جانب سے استعفے کے مشورے کی خبر کی تردید کر دی گئی ہے.واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں فوج کی جانب سے جموریت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا اور مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے پرہیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store