پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان کا پی ٹی وی ورلڈ پر قبضہ، نشریات بند کرادی

پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل مسلح افراد  پی ٹی وی ورلڈ کی عمارت کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے ہیں، احتجاج کرنے والے افراد نے عمارت میں داخل ہو کر پی ٹی وی ورلڈ ، پی ٹی وی نیوز کی نشریات بند کرا دی ہے۔

پی ٹی وی  عمارت کی انتظامیہ نے مدد کیلئے فوج طلب کرلی۔ جب کہ کارکنوں نے پاکستان ٹیلی وژن کی نشریات بند کرادی, مظاہرین  نے  پی ٹی وی نیوز کے دفتر میں گھس کر توڑپھوڑ بھی کی اور اسٹاف کو ہراساں کیا۔ انتظامیہ کے مطابق پی ٹی وی عملےکو دوسری عمارت میں منتقل کیا جارہا ہے۔ پی ٹی وی عمارت کے داخلی راستے پر سیکیورٹی موجود نہیں تھی۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ آنے کا مقصد اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا تھا۔

install suchtv android app on google app store