پی ٹی آئی،پی اےٹی کےمشتعل مظاہرین اورفوج آمنےسامنےآگئے

Army and Workers of PTI and PAT File Photo Army and Workers of PTI and PAT

  پاک سیکریٹریٹ روڈ اور پی ٹی وی چوک کے بعد پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس کی جانب چڑھائی کرنا شروع کردی ہے، تاہم پاک فوج کی جانب سے مشتعل ہجوم کو پیچھے ہٹنے کے اعلانات کیے گئے، ایک موقع پر مشتعل ہجوم اور فوج آمنے سامنے آگئے۔

پارلیمنٹ اور کیبنٹ بلاک میں موجود پاک فوج نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔ اس سے قبل مظاہرین کی جانب سے ایف سی، رینجرز، پولیس اہلکاروں میں جھڑپیں، پتھراؤ اور شیلنگ جاری رہی. جس سے متعدد پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین پاک سیکریٹریٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے- انتظامیہ کی جانب سے انہیں روکنے پر مشتعل افراد کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا گیا۔

صبح کا آغاز ہوتے ہی شہر اقتدار میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور ایف سی اہلکاروں میں شدید تصادم ہوا، تصادم کا آغاز اس وقت ہوا جب مظاہرین نے پاک سیکریٹریٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی ،پولیس نے ان کو روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے پتھراؤ کردیا ۔ شدید پتھراؤ کے بعد ایف سی اہل کاروں نے وہاں سے جان بچانے کیلئے دوڑ لگا دی۔ 

پتھراؤ کے بعد مظاہرین نے پاک سیکریٹریٹ کے مرکزی دروازے کو آگ لگا دی ، مظاہرین نے پاک سیکریٹریٹ میں کھڑے کنٹینر کو بھی جلا ڈالا،جس سے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔

پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کےمشتعل مظاہرین نے قانون نافذ کرنے والوں پر پیٹرول بموں سے حملے کیے، مشتعل ہجوم نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے، ڈنڈا بردار بلوائیوں نے سر کاری ملازمین پر بھی پتھراؤ کیا اور میڈیا وین کا شیشے اور ہیڈالائٹس توڑ دیں۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس ایس پی عصمت اللہ کا سر پھٹ گیا۔

install suchtv android app on google app store