راولپنڈی: جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے، کور کمانڈرز

 کور کمانڈر کانفرنس کور کمانڈر کانفرنس

کورکمانڈرز نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں۔

جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت چار گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کانفرنس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سیاسی بحران کو وقت ضائع کیے بغیر کسی تشدد کے حل کیا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بحران کے حل کیلئے تشدد کا استعمال صورتحال کو مزید خراب کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج ملک کی سیکورٹی اور قومی تقاضوں پر پورا اترے گی۔

یاد رہے کہ اس اجلاس کو کل ہونا تھا تاہم آئی ایس پی آر کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف کی مشاورت کے بعد اس اجلاس کو آج ہی طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں ہونے جارہی ہے، جب اسلام آباد میں گزشتہ 17 روز سے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا دھرنے میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store