ایک کے سوا تمام جماعتیں ہماری حامی ہیں: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کی اکثریت موجودہ سیاسی بحران میں ن لیگ کی حمایت کررہی ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بات جمعرات کو اسلام آباد میں سنیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود بارہ میں سے گیارہ جماعتیں ان کی پارٹی اور جمہوری عمل کی حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جمہوری طاقتیں اس معاملے پر ایک ہی صفحے پر موجود ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں ان کا استعفیٰ ملک میں جمہوریت کے لیے بڑے مسائل کا سبب بن سکتا ہے، جس کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات ہی بحران کو حل کرنے کا واحد راستہ ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں کیونکہ بچے اور خواتین بھی مظاہرین کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جمہوری طریقہ کار کے تحت وزیراعظم بنے ہیں۔

وزیراعظم کا یہ بیان عمران خان کی حکومت مخالف مارچ کے آٹھویں روز سامنے آیا ہے، جو وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس اب کوئی آپشن باقی نہیں رہا کیونکہ سول نافرمانی کی تحریک اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلیوں کے استعفیٰ کے اعلانات کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store