بحران سے نمٹنے کیلئے آئینی حل تیار کر لیا: چوہدری شجاعت

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے سیاسی بحران کے حل کے لیے حکومت کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران سےنمٹنےکے لیے آئینی حل تیارکرلیا گیا ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ نواز شریف سے آرمی چیف سمیت پوری فوج ناراض ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے اور حکومت کی تحلیل کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ق لیگ رہنما نے کہا کہ دھرنا جاری رہے گا اور وہ اُس وقت تک یہاں سے نہیں جائیں گے جب تک وزیراعظم استعفیٰ نہ دے دیں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر ایک کا حق ہے اور ہمارے کوئی لمبے چوڑے مطالبات نہیں ہیں۔ اس سوال کے جواب میں کہ اگر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کےمطالبات تسلیم کر لیے جائیں تو فوج کی مداخلت اور آئینی بحران پیدا کیے بغیر انتقال اقتدار کا معاملہ کس طرح سے حل کیا جا سکتا ہے، چوہدری شجاعت نے کہا کہ اس حوالے سےمشاورت کرلی گئی ہے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس طرح کی صورتحال سامنے آتی رہی ہے اور کوئی آئینی بحران سامنے نہیں آئے گا۔

install suchtv android app on google app store