امریکا پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کر رہا ہے: عمران خان

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمدد قریشی نے کہا ہے ان کی جماعت کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کو عارضی طور پر معطل کررہے ہیں۔

یہ اہم پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب تحریکِ انصاف کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہونا تھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکا دھاندلی کے ذریعے آنے والی حکومت اور وزیر اعظم کو جائز قرار دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا میں 500 ووٹ بھی غیر تصدیق شدہ ہوں، تو وہاں الیکشن کالعدم قرار دے دیے جائیں گے، لیکن وہ پاکستان میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ پر اپنے وکیلوں کے ذریعے واضح کر چکے ہیں کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیں گے، لیکن اگر حکومت کی جانب سے تشدّد کیا گیا، تو پھر وہ بھی اپنے کارکنوں کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store