آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وزارت داخلہ کی تصدیق

Aftab Cheema Aftab Cheema

فاقی وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کردی، ایڈیشنل آئی جی کو اضافی چارج دیدیا گیا۔

وفاقی وزارت داخلہ نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد آفتاب چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کردی تاہم ابھی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی خالد خٹک کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے کا انکشاف کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن سے انکار پر آفتاب چیمہ کو ہٹایا گیا۔

install suchtv android app on google app store