اسلام آباد؛ وزیراعظم نواز شریف کی صدر ممنون حسین سے ملاقات

PM President Meeting PM President Meeting

وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے مذاکرات پر صدر کو اعتماد میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں دھرنوں کے بعد کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے، اور سیاسی بحران کے حل کے لئے مشاورت بھی  کی گئی ہے۔

جبکہ وزیراعظم نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے صدر کو پی اے ٹی، پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اعتماد میں بھی لیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے خلوص نیت سے مذاکرات شروع کئے ہیں، امید ہے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل ہوجائیں گے۔

install suchtv android app on google app store