ملک میں اس بار بھی دو عیدیں منانے کی روایت نہ ٹوٹ سکی

ملک میں اس بار بھی دو عیدیں منانے کی روایت نہ ٹوٹ سکی، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں ،قبائلی علاقہ جات جبکہ کراچی میں بھی بوہرہ برادری آج عید منا رہی ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع جن میں پشاور، بنوں، کرک، مردان اور چارسدہ شامل ہیں آج عید منائی جا رہی ہے۔ پشاور مین مسجد مہابت خان اور مسجد قاسم خان میں عید نماز ادا کی گئی۔ خیبرپختونخوا میں آج عید منانے کا اعلان مسجد قاسم خان کی جانب سے کیا گیا۔ مسجد قاسم خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عید کا اعلان کرتے ہوئے دعوی ٰ کیا کہ صوبے کے مختلف شہروں سے انہیں چند کی رویت کے لئے 48 سے زائد شہادتیں وصول ہوئیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیرمذہبی امور حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ زونل کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی عید الفطر کا اعلان کیا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار سے بچنے کے لیے ایک ہی دن عید منانی چاہیے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا اور ایجنسی میں مسجد قاسم کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ایک روز قبل روزہ رکھا گیا تھا۔ ادھر کراچی میں دو عیدیں منائی جارہی ہیں۔ کراچی میں بوہرہ برادری آج عید منارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store