پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کا سیکورٹی پلان جاری کردیا

پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کا سیکورٹی پلان جاری کردیا۔ بازاروں اور عیدالفطر کے اجتماعات کے سخت سیکورٹی انتظامات۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کے خصوصی حفاظتی انتظامات کے لئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔

چاند رات کے دوران بازاروں کی سیکورٹی کے لئے 2500 سے زائد افسران و ملازمان تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ عیدالفطر کے لئے 3500 سے زائد افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

علاوہ ازیں چاند رات سے قبل ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوںپر خصوصی پکٹیں لگائی جائیں گی۔ چاند رات اور عیدالفطر پر پولیس فورس کے علاوہ ایلیٹ فورس، گھڑ سوار پولیس، ،کوئیک ریسپانس فورس، رضا کار اور لیڈیز پولیس بھی ڈیوٹی سر انجام دی گی۔

اس کے علاوہ 100 سے زائد موٹر سائیکل سوار پولیس چاند رات کو ڈیوٹی انجام دیں گے اور 100 سے زائد اہلکار عیدالفطر کو اپنے علاقہ جات میں گشت کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ عیدالفطر کے اجتماعات میں مساجد ہائے میں داخلے کے لئے ایک ہی راستہ استعمال کیا جائے گا، تمام بازاروں میں چاند رات کے دوران خصوصی گاڑیوں پر گشت اور پیدل گشت پر بھی فورس تعینات ہوگی۔

install suchtv android app on google app store