شمالی وزیرستان؛ دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے آپریشن ضربِ عضب جاری

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فوج کی میر علی میں کارروائی میں مزید 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 5 ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کے دوران پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ میرانشاہ سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے بعد فورسز کی میر علی اور تحصیل شوال میں کارروائیاں جاری ہیں۔ میر علی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے زمینی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 5ٹھکانوں کو تباہ کردیا جبکہ 8 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں دریائے ٹوچی کی دوسری جانب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔سیکیورٹی فورسز نے میر علی کے دیگر علاقوں خوشحالی اور حسوخیل کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے اور علاقے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کی جانب سے 15 جون سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن ” ضرب عضب ” میں پاک فوج کو اہم کامیابیاں ملی ہیں اب تک 500 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں دہشتگردوں کے سیکڑوں ٹھکانوں اور بارودی فیکٹریوں کا خاتمہ کیا جاچکا ہے دہشتگردوں کے زیراستعمال بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے

install suchtv android app on google app store